18 مارچ 2015 - 13:09
سو‏ئزرلینڈ: تیکنیکی مسائل پر اتفاق ہوگیا

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران اور پانچ جمع ایک کے ساتھ تکنیکی مسائل میں اتفاق ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ ایران اور پانج جمع ایک گروپ نے اہم تکنیکی مسائل میں اتفاق کرلیا ہے- علی اکبر صالحی نے سوئزرلینڈ کے شہر لوزان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ صرف ایک مسئلہ ہے جس میں اختلاف پایا جاتا ہے اور ہم منگل کے مذاکرات میں اس مسئلے کو حل کرنےکی کوشش کریں گے- انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہےکہ ہم لوگ تکنیکی مسائل میں واضح نتیجے تک پہنچ چکے ہیں- ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایرانی ٹیم ایک کلی اصول کی پابند ہے اور وہ یہ ہےکہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا مگر یہ کہ تمام امور حل کرلئے جائیں- انہوں نے کہا کہ نوے فیصد تکنیکی مسائل میں اتفاق ہوگیا ہے- ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پانج جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے قومی مفادات کا تحفظ، ایک بنیادی اصول ہے جسے کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ لوزان میں محمد جواد ظریف اور جان کیری کے مذاکرات بھی جاری ہیں-

.......

/169